Live Updates

قومی کرکٹر ورلڈ کپ سے پہلے فاتح کپتان عمران خان سے ملاقات کرناچاہتے ہیں: چیئرمین پی سی بی

پیر 19 جنوری 2015 16:49

قومی کرکٹر ورلڈ کپ سے پہلے فاتح کپتان عمران خان سے ملاقات کرناچاہتے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ سے قبل 1992ءکے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان سے ملاقات کرناچاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگومیں شہریارخان کاکہناتھاکہ عمران خان سے کھلاڑیوں کو لیکچر دینے کی درخواست کی تھی جس کے لیے کھلاڑی اسلام آباد نہیں جاسکے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور آنے سے معذرت کرلی ،کھلاڑیوں پر ملکی سیاسی حالات کاکوئی دباﺅ نہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ٹیم میں اے بی ڈویلیئرز جیسے کھلاڑی نہیں لیکن جذبہ موجود ہے ، پاکستانی ٹیم جیساجذبہ کسی ٹیم میں نہیں ،ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کے مطابق انعامات دیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :