حکومت23جنوری کو عام تعطیل کر کے یوم عشق رسول ﷺ منانے کا اعلان کرے،سکندر شاہ

پیر 19 جنوری 2015 17:11

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)کراچی میں بدامنی کی تازہ لہر پر گہری تشویش ہے وقت آگیا ہے کہ مذہبی اور غیر مذہبی کی تفریق چھوڑ کر پاکستان میں دہشت گردی کے ناسور کو کچل دیا جائے ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے مرکز اہلسنت میں کارکنان سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے شہ رگ پر ہاتھ ڈالنے والے پورے وجود کے دشمن ہیں کسی بھی صورت دہشت گردی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے کراچی میں فوجی آپریشن کر کے شہر کو اسلحہ سے پاک کیا جائے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کی حمایت کریں گے بھارت میں مودی سرکا ر کے کارندے مسلمانوں کو زندہ جلا رہے ہیں انسانی حقوق کی پامالی پر حکومت پاکستان بھارت سے سفارتی سطح پر احتجاج کرے فرانس میں توہین رسالت ﷺکے خلاف پاکستان کی تمام مذہبی جماعتیں 23جنوری کو احتجاج کا اعلان کر چکی ہیں حکومت پاکستان نیوٹرل رہنے کے بجائے قوم کے ساتھ آکر کھڑی ہو جائے اور 23جنوری کو عام تعطیل کر کے یوم عشق رسول ﷺ منانے کا اعلان کرے فرانس کے چارلی ایبڈو میگزین میں توہین رسالت ﷺ کے خلاف پوری قوم 23جنوری کو سڑکوں پر ہوگی حکران بھی سڑکوں پر نکلیں عوامی نمائندے سڑکوں پر نہ نکلے تو یہ سراسر عوامی مینڈیٹ کی توہین ہوگی۔