پیرمحل،دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل آبائی قبر ستان میں سپردخاک
پیر 19 جنوری 2015 17:23
پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو آبائی قبر ستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق دوروز قبل شہر قائد کراچی کے تھانہ ناظم آباد میں تعینات پولیس ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفور گجر امام بارگاہ پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے گولیاں برسا کر پولیس اہلکار کو شہید کر ڈالا تھا ۔
ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں جام شہادت نوش کرنے والے عبدالغفور گجر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں 728گ ب میں ادا کی گئی جہاں پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔شہید کی نماز جنازہ میں ضلعی پولیس افسران کے علاوہ ضلع کی اہم سیاسی،مذہبی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔(جاری ہے)
شہید نے پسماندگان میں بیوہ ،دو بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ۔
دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کے بیٹے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کے باپ نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر کے ملک کی مٹی سے وفا اور محکمہ کا وقار فخر سے بلند کر دیا ہے جب کہ اس موقع پر تحصیل صدر تحریک انصاف میاں اختر جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے سیاسی جماعتوں کا ایک ایجنڈے پر متفق ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دہشت گردوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔اگر موجودہ حالات میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہر ہ نہ کیا جاتا تو ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک پر امن اور ترقی یافتہ ملک نہیں دے سکتے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.