پنجاب میں پیٹرول کا صرف ایک دن کا سٹاک رہ گیا

پیر 19 جنوری 2015 18:28

پنجاب میں پیٹرول کا صرف ایک دن کا سٹاک رہ گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری۔2015ء) پنجاب میں جاری پیٹرولیم بحران بدترین صورتحال اختیار کر چکا ہے اور شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہے تاہم یہ مسئلہ حل ہونے کے بجائے مزید خراب ہوتا نظر آ رہا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) سمیت تمام کمپنیوں نے پیٹرول فراہمی کا پلان اوگرا میں جمع کرا دیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں صرف ایک دن کیلئے پیٹرول کا سٹاک موجود ہے جس کے بعد آئل کی فراہمی ناممکن ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اوگرا کو دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے پنجاب میں 1 دن۔ سندھ میں 27، خیبرپختونخواہ 7 اور شمالی علاقہ جات میں صرف 4 دن کا سٹاک موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب پنجاب میں کسی بھی کمپنی کے پاس 20 روز کا سٹاک تاحال موجود نہیں ہے تاہم 3 کروڑ لیٹر پیٹرول ترسیل کے مختلف مراحل میں ہے اور مطلوبہ سٹاک کیلئے 20 تا 25 روز درکار ہوں گے، اس لئے سی این جی کی فراہمی ہی پیٹرول بحران سے نمٹنے کا واحد حل ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی پیٹرول کے باعث بلوچستان میں سٹاک نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

متعلقہ عنوان :