وزیر داخلہ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نامزد مندوب ملیحہ لودھی کی ملاقات،مختلف امورپر تبادلہ خیال ،

دہشت گردی کیخلاف قومی لائحہ عمل کو سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور پاک فواج کی حمایت حاصل ہے ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

پیر 19 جنوری 2015 20:05

وزیر داخلہ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نامزد مندوب ملیحہ لودھی کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کو سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور پاک فواج کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اقوام متحدہ کی پاکستان میں نامزد مندوب ملیحہ لودھی نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ قومی لائحہ عمل کے تحت قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور قومی لائحہ عمل کو سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور پاک افواج کی حمایت حاصل ہے۔