ایجوکیشن لوئر اسٹاف ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظور ی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پیر 19 جنوری 2015 21:01

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) ایجوکیشن لوئر اسٹاف ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظور ی کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس کے سامنے نوید وسان ، عابد سولنگی اور دیگر کی قیادت میں درجنوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر مقررین نوید وسان ، عابد سولنگی ، سجاد کھوکھر ، علی حسن بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوئر اسٹاف ملازمین کو گذشتہ تین سالوں سے یونیفارم الاؤنس ، ڈفرینس نہیں دیا جارہا ہے اور انٹر اور بی اے پاس ملازمین کی پرموشن بھی نہیں کی جارہی ہے، جبکہ انتقال کرجانیوالے ملازمین کی اولادوں کو سن کوٹا بھی نہیں دیا جارہا ہے، جس کے باعث سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ہمارے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ، انہوں نے وزیر اعلی سندھ ، صوبائی وزیر تعلیم اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔