پی آئی اے کا نئی دہلی کیلئے آپریشن بند ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ،ترجمان

پیر 19 جنوری 2015 21:13

پی آئی اے کا نئی دہلی کیلئے آپریشن بند ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ،ترجمان

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا نئی دہلی کیلئے آپریشن بند ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن پچھلے تین عشروں سے زائد عرصے سے نئی دہلی میں اپنے دفاتر اور کاروبار چلا رہی ہے۔ 2005ء میں پی آئی اے نے نئی دہلی میں اپنے دفاتر چلانے کی غرض سے غیر منقولہ جائداد خریدی ہے جس کیلئے تمام ضروری قانونی کاروائی مکمل کرلی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ 9 سال سے زائد عرصے کے بعد ریزرو بنک آف انڈیا ( RBI ) نے 14 نومبر2014 ءء کو ایک خط کے ذریعے یہ اعتراض اٹھایا ہے کہ پی آئی اے نے نئی دہلی میں 2005ء میں ان کی اجازت کے بغیر یہ جائداد خریدی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے اپنے اثاثہ جات کو محفوظ اور بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور نئی دہلی فضائی آپریشن بند ہونے کا کوئی خطرہ نہیں جیسا کہ میڈیا میں شائع ہو ا ہے۔

متعلقہ عنوان :