کمار سنگا کار زیادہ ون ڈے رن بنانیوالے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر آگئے

منگل 20 جنوری 2015 09:42

کمار سنگا کار زیادہ ون ڈے رن بنانیوالے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر آگئے
نیلسن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19۔جنوری 2015ء ) سری لنکن بلے باز کما ر سنگارا زیاد ہ ایک روزہ رنز سکور کرنیوالو ں میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف 7ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں جب سنگاکارا نے اپنی 76رنز کی اننگز کے دوران جب اپنا 17واں رن پورا کیا تو اس کے ساتھ ہی انہوں نے سنتھ جے سوریا (13430) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانیوالے تیسرے کھلاڑی ہونیکا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر(18426) کو حاصل ہے جبکہ انکے بعد سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 375میچز میں 13704رنز بنا رکھے ہیں ،سنگا کار ا کوان سے یہ ریکارڈ چھیننے کے لیے مزید 215رنز کی ضروت ہے۔