جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق،15 زخمی

منگل 20 جنوری 2015 10:53

جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق،15 زخمی

کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) اسکول وین اور مسافر ویگن کے تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ پر دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب مخالفسمت سے آنے والے دونوں ڈرائیورز ایک دوسرے کو دیکھنے سے قاصر رہے۔

(جاری ہے)

تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے پندرہ افراد میں پانچ طلبہ اورڈرائیور شامل ہیں۔ پولیس نے زخمیوں اور میتوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :