بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

منگل 20 جنوری 2015 11:18

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے ، ملک کے بالائی علاقوں میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بارش کا باعث بننے والی مغربی ہوائیں داخل ہوگئیں ، بلوچستان کے مختلف شہروں میں سورج نے بھی سرمئی بادلوں میں منہ چھپا لیا ۔ جیونی اور گوادر میں آسمان برس پڑا ۔ دالبندین ، نوکنڈی اور گردونواح میں کہیں کہیں ہونے والی رِم جھم نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ اور قلات میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرا ہوا ہے ۔ گلگت بلتستان ، کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقے رواں ہفتے کے اختتام تک ان سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ اس دوران ، گلگت ، سکردو اور چترال کے لیے فضائی آمدورفت بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔ بدھ اور جمعرات کے دوران مری ، گلیات اور شمالی علاقہ جات میں بھرپور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ بدھ اور جمعرات کے روز اسلام آباد ، راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، لاہور ،خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :