مجھے ہدایت کاری کی سمجھ نہیں ہے اور مجھے واقعی نہیں معلوم ایک منظرکو کیسے فلمایا جایا سکتا ہے‘انٹرویو

امیتابھ بچن کی نئی فلم ”شمیتابھ‘ ‘06 فروری کو ریلیز ہوگی وہ اس فلم کی کامیابی بارے کافی پرامید ہیں

منگل 20 جنوری 2015 11:23

مجھے ہدایت کاری کی سمجھ نہیں ہے اور مجھے واقعی نہیں معلوم ایک منظرکو ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) فلمی صنعت میں مانا جاتا ہے کہ ایک بڑا ایکٹر ایک کامیاب ڈائریکٹر بھی بن سکتا ہے لیکن بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اس بات سے متفق نہیں ہیں۔امیتابھ نے اپنے اداکاری کا جادو کئی فلموں میں دکھایا ہے لیکن انھوں نے ابھی تک فلموں کی ہدایت کاری میں دلچسپی نہیں لی ۔اپنے ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ فلموں کی ہدایت کاری میرے بس کی بات نہیں -انہوں نے کہا کہ مجھے ہدایت کاری کی سمجھ نہیں ہے اور مجھے واقعی نہیں معلوم کہ ایک منظرکو کیسے فلمایا جایا سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کیمرے کے آگے کرنے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے اور ہدایات دینے کے لیے ڈائریکٹر بھی ہوتے ہیں لیکن کیمرے کے پیچھے چیزیں مشکل ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن کی نئی فلم ”شمیتابھ‘ ‘آئندہ ماہ چھ فروری کو ریلیز ہو رہی ہے اور وہ اس فلم کی کامیابی کے بارے میں کافی پرامید ہیں۔ہدایت کار آر بالکی کی فلم ’شمیتابھ‘ میں امیتابھ بچن کے علاوہ ریکھا نے بھی ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا ہے لیکن دونوں ایک ہی سین میں نظر نہیں آئیں گے۔بالی وڈ کی بعض جوڑیاں بے حد مقبول ہوئیں جن میں امیتابھ اور ریکھا کی جوڑی بھی شامل ہے اور بہت سے شائقین دونوں کو ایک بار پھر سے ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :