پابندی کا شکار مایہ ناز سپن باؤلر سعید اجمل آئی سی سی کو اپنے ایکشن کے تجزیہ کیلئے کل چنائی روانہ ہوں گے

منگل 20 جنوری 2015 11:59

پابندی کا شکار مایہ ناز سپن باؤلر سعید اجمل آئی سی سی کو اپنے ایکشن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) پابندی کا شکار مایہ ناز سپن باؤلر سعید اجمل آئی سی سی کو اپنے ایکشن کے تجزیہ کیلئے کل بدھ کی شب چنائی روانہ ہوں گے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشکوک بولنگ ایکشن سے دوچار سعید اجمل کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بائیو مکینک کے ماہر کی خدمات حاصل کرلیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعید اجمل آئی سی سی کو اپنے ایکشن کے تجزیہ کیلئے کل بدھ کی شب بھارت کے شہر چنئی روانہ ہوں گے، جہاں ان کا ٹیسٹ 24 جنوری کو شیڈول ہے، ثقلین مشتاق بھی سعید اجمل کے ہمراہ بھارت جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے بائیو مکینک ماہر انگلینڈ سے براہ راست بھارت پہنچ کر سرکاری ٹیسٹ سے قبل سعید اجمل کے ایکشن کوکلیئرکرانے میں معاونت کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشکوک بولنگ ایکشن سے دوچار سعید اجمل کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بائیو مکینک کے ماہر کی خدمات حاصل کرلیں بورڈ پابندی کی زد میں آنے والے آف اسپنر کے ایکشن کی درستگی میں مدد کیلئے مذکورہ ماہرکوبھاری معاوضہ ادا کریگا۔

متعلقہ عنوان :