پاکستانی ٹیم کی بولنگ مضبوط نہیں ‘حفیظ کلیئر نہ ہوئے تو پھر بولنگ اٹیک کی بڑی آزمائش ہوگی ‘سعید اجمل

منگل 20 جنوری 2015 11:59

پاکستانی ٹیم کی بولنگ مضبوط نہیں ‘حفیظ کلیئر نہ ہوئے تو پھر بولنگ اٹیک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپن باؤلر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بولنگ مضبوط نہیں ‘حفیظ کلیئر نہ ہوئے تو پھر بولنگ اٹیک کی بڑی آزمائش ہوگی ‘ ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان ہی دکھائی نہیں دیتاایک انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ اس ٹورنامنٹ کے لیے اتنی مضبوط نہیں ہے،اگر حفیظ کلیئر نہ ہوئے تو پھر بولنگ اٹیک کی بڑی آزمائش ہوگی۔

پاکستانی بیٹسمینوں کو زیادہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کردار نبھانا ہوگا، انہوں نے کہاکہ میرا بدستور یہی خیال ہے کہ پاکستان ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیموں میں شامل نہیں ہوگا، میں سیمی فائنلز میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت کو آپس میں کھیلتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگر گرین شرٹس ایونٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں تو اس کا انحصار 2 سینئر ترین بیٹسمینوں مصباح الحق اور یونس خان پر ہوگا، انھیں بڑی اننگز سے دیگرکھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانا ہوں گے۔

ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر شدید مایوسی ہوئی، میں خاص طور پر آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں اپنی بولنگ کے جوہر دکھانا چاہتا تھا جہاں اسپنرز کو زیادہ باوٴنس ملتا ہے۔