پاکستان، کویت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کریگا

منگل 20 جنوری 2015 12:02

پاکستان، کویت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کریگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) پاکستان، کویت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کرے گا اور ڈیوس کپ ٹائی 4 سے 6 مارچ سے سری لنکا کے شہر کولمبو میں کلے کورٹ پر کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ قومی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں جس میں یاسر خان، احمد چوہدری، عابد مشتاق، عابد علی اکبر، عثمان رفیق اور حرا عاشق شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ اعصام الحق، عقیل خان اور سمیر افتخار کا انتخاب پہلے سے ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :