نیویارک میں دو طیاروں میں بم کی اطلاع، تلاشی کے بعد کلیئر

منگل 20 جنوری 2015 12:40

نیویارک میں دو طیاروں میں بم کی اطلاع، تلاشی کے بعد کلیئر

نیویارک( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء)نیویارک میں دو طیاروں میں بم کی اطلاع دی گئی ،طیاروں کو تلاشی کے بعد کلیئر کردیاگیا ہے۔نیویارک کے جان ایف کینیڈ ی ائیر پورٹ پر دو ڈیلٹا ائیر لائنز کے طیاروں میں بم کی اطلاع دی گئی۔

(جاری ہے)

نامعلوم افراد کی کال کے بعد مسافروں کو طیارے سے نیچے اتار لیاگیا ہے۔ ڈیلٹا طیاروں کی تلاشی کے بعد کلیئر کردیاگیا ہے۔ تلاشی کے کام میں سونگھنے والے کتوں کی مدد لی گئی۔سان فرانسسکو سے جان ایف کینیڈی آنے والے بوئنگ طیارے 575 میں 171 مسافر سوار تھے جبکہ جان ایف کینیڈی سے تل ابیب جانے والے بوئنگ 777 میں 215 افراد سوار تھے۔