پاکستانی کھلاڑیوں کو ہاکی انڈیا لیگ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے:بھارتی ہاکی کپتان

منگل 20 جنوری 2015 12:40

پاکستانی کھلاڑیوں کو ہاکی انڈیا لیگ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے:بھارتی ..

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء ) بھارت کی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ اور سابق کپتان اجیت پال سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہاکی انڈیا لیگ(ایچ آئی ایل ) میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔بھارتی کھلاڑیوں کا کہناتھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کوشرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ انتظامی ہے اور ایچ آئی ایل کو بھارتی حکومت کے احکامات پر عمل کرناچاہیئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں اور انھیں ایچ آئی ایل میں حصہ لینے کی اجازت ملنی چاہیے، لیگ کو اچھے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے لیکن صورت حال کو سمجھنے کی بھی ضرورت ہے۔ اجیت پال نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو گیم کے مفاد میں دوطرفہ سیریز کھیلنی چاہیے ، بطور کھلاڑی میں چاہوں گا کہ انھیں بھی اجازت ملے۔ واضح رہے 9پاکستانی کھلاڑی ایچ آئی ایل کے پہلے سیزن2013 میں شرکت کرچکے ہیں لیکن سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج پر ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ملک چھوڑناپڑاتھا۔

متعلقہ عنوان :