جنوبی افریقا کے ہاتھوں پٹائی کے باجود حوصلے پست نہیں ہوئے،کرس گیل

منگل 20 جنوری 2015 12:45

جنوبی افریقا کے ہاتھوں پٹائی کے باجود حوصلے پست نہیں ہوئے،کرس گیل

جوہانسبرگ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء ) ویسٹ انڈین ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے کہا ہے کہ پروٹیز کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے۔

(جاری ہے)

کرس گیل نے کہا کہ پروٹیز کے خلاف پہلے دو میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ہوم سائیڈ نے دوسرے ون ڈے میں ہماری بولنگ کی خوب درگت بنائی لیکن اس کے باوجود ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ پروٹیز کیویز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کو شاندار کم بیک کرائینگے۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں واپس آئینگے ۔ کرس گیل نے کہا کہ پہلے دو ون ڈے میچوں میں شکست کے بعد ٹیم پروٹیز کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کے لیے پر عزم ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 21 جنوری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائیگا۔