ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کا افسوس ایک دن رہا ،فواد عالم

منگل 20 جنوری 2015 12:46

ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کا افسوس ایک دن رہا ،فواد عالم

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء )ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم نے کہا کہ ورلڈ کپ کی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ایک دن افسوس ہوا۔اس کے بعد نارمل ہوگیا کیوں کہ کھلاڑی کی زندگی میں عروج و زوال آتے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں ان آؤٹ ہونا اور اتار چڑھاؤ کا آنا کوئی نہیں بات نہیں ہے۔ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔میرا کام کارکردگی دکھانا ہے اور ایسی ہی کارکردگی دکھاکر سلیکٹرز کے سامنے اپنا کیس پیش کرتا رہوں گا۔