ایشین فٹ بال کپ،ایران نے متحدہ عرب کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی

منگل 20 جنوری 2015 12:49

ایشین فٹ بال کپ،ایران نے متحدہ عرب کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہرا کر ..

کینبرا( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء ) اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ میں ایران نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی، قطر کو متواتر تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں گروپ سی کے پہلے میچ میں ایران نے متحدہ عرب امارات کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی، رضا نے 90 پلس ایک منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

متعلقہ عنوان :