آٹو گراف نہ ملنے پر اداکارہ ماہ نور کے پرستار نے خود کو زخمی کر لیا

منگل 20 جنوری 2015 13:02

آٹو گراف نہ ملنے پر اداکارہ ماہ نور کے پرستار نے خود کو زخمی کر لیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) آٹو گراف نہ ملنے پر اداکارہ ماہ نور کے پرستار نے خود کو زخمی کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اداکارہ ماہ نور محفل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” عشق نہ پچھے ذات “ میں پرفارم کرنے کے بعد واپس گھر روانہ ہونے لگیں تو اچانک شیخوپورہ کا رہائشی اسلم بھٹی ان کی گاڑی کے سامنے آگیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی کا شیشہ نیچے کر کے سامنے آنے کی وجہ پوچھی تو پرستار نے اسرار کیا کہ وہ ماہ نور کا آٹو گراف اور ان کے ساتھ تصویر بنانا چاہتا ہے جس پر اداکارہ ماہ نور نے ٹالتے ہوئے کہا کہ کل تمہیں آٹو گراف دوں گی اسی بات پر مشتعل ہو کر پرستار نے دیوار کے ساتھ ٹکر مار کر اپنا سر زخمی کر لیا جس کو بعد ازاں اس کے ساتھی مرہم پٹی کروانے کے لئے لے گئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ ماہ نور کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کسی نامعلوم افراد کا گاڑی کے سامنے آنا میرے لیے باعث تشویش تھا اور اسی وجہ سے میں نے اس کو ٹال دیا مگر مجھے افسوس ہے کہ اس نے خود کو زخمی کر لیا ۔ انہوں نے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث فنکاروں کی مجبوریوں کو سمجھا جائے ۔ جتنی محبت پرستار ہم سے کرتے ہیں اس سے زیادہ ہم فنکار لوگ بھی ان سے کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :