انجری کے شکار جنید خان کی جگہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بلاول بھٹی ٹیم میں شامل

منگل 20 جنوری 2015 13:11

انجری کے شکار جنید خان کی جگہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بلاول بھٹی ٹیم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء)قومی کرکٹر جنیدخان کی ہیمسٹرنگ کے باعث ان کی جگہ بلاول بھٹی کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لیے میں جنید خان کی جگہ بلاول بھٹی کو دو میچز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیاہے اور اگر ان دو میچوں میں ان کی پرفارمنس اچھی رہی تو ان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شرکت کے امکان ہیںاور اس دوران جنید خان کو مانیٹر کیا جائے گا کہ ان کی انجری اگر ٹھیک ہو جاتی ہے تو ان کو واپس سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ بلاول بھٹی ابھی تک آٹھ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں اوراب ان کو سکواڈ میں شامل ان کی پرفارمنس دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔