تھر میں موت کا رقص جاری‘ انسانوں کے بعد جانور بھی بھوک اور پراسرار بیماریوں میں مبتلا ہوکر مرنے لگے

منگل 20 جنوری 2015 13:29

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) تھر میں موت کا رقص جاری‘ انسانوں کے بعد جانور بھی بھوک اور پراسرار بیماریوں میں مبتلا ہوکر مرنے لگے‘ قائم علی شاہ کے آبائی ضلع خیرپور کی تحصیل نارا کے تھر میں ایک روز میں 35 اونٹ خوراک کی کمی اور پراسرار بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئے۔ ضلع انتظامیہ اور لائیو اسٹاک لاعلم۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع میں نارا کے اچھڑو تھر کے علاقے میں قحط سے متاثرہ 35 اونٹ گزشتہ روز ای کدن میں ہلاک ہوگئے۔

وٹنری ڈاکٹر دربان علی خاصخیلی نے اونٹوں کے خون کے سیمپل سکھر لیبارٹری بجھوائے ہیں تاکہ ہلاکتوں کی وجوہات معلوم کی جاسکیں۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ اونٹوں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمسنر منور علی مٹھانی نے اطلاع ملنے پر کہا کہ انہیں دو اونٹوں کی ہلاکتوں کا علم ہے تاہم ڈاکٹروں کی ایک ٹیم متاثرہ علاقوں میں بھیج دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :