شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائس چانسلر کا ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور ماڈل اسکول کا دورہ

منگل 20 جنوری 2015 13:30

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے یونیورسٹی میں زیرتعمیر بے نظیر بھٹو چیئر‘ اسپورٹس کمپلیکس‘ ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور ماڈل اسکول کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم وتحقیق کے ساتھ یونیورسٹی میں فزیکل ڈیولپمنٹ بھی جاری ہے تاکہ طلبہ وطالبات کو کھیلوں کی سہولیات حاصل ہو۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار راجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی میں تعاون کررہے ہیں۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔