Live Updates

سعودی عرب میں عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات کا امکان

منگل 20 جنوری 2015 16:17

سعودی عرب میں عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں جبکہ طاہر القادری اس سے پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ اس میں ملک کی سیاسی صورتحال میں حکومت مخالف احتجاج دوبارہ سے زور پکڑ سکتا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل جب دونوں پارٹیوں نے حکومت مخالف دھرنوں کا آغازکیا تھا تو حکومتی حلقوں کی طرف سے ان کی لندن میں ہونے والے ملاقات کا تذکرہ کیا جاتا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ ابتدائی تردید کے بعد دونوں قائدین نے لندن میں ہونے والی ملاقات کی حقیقت کی بھی تسلیم کر لی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات