امریکا ہمارے سیکیورٹی معاملات میں مداخلت نہ کرے، بھارت

منگل 20 جنوری 2015 17:24

امریکا ہمارے سیکیورٹی معاملات میں مداخلت نہ کرے، بھارت

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) ہندوستان نے امریکی صدر کے دورہ ہندوستان کے موقع پر صدر بارک اوباما کی حفاظت کے پیش نظر ’امریکی اسنائپر‘ تعینات کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

(جاری ہے)

ہندوستانی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق صدر بارک اوباما 25 جنوری سے ہندوستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ 26 جنوری کو راج پتھ میں ہونے والے ہندوستانی یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ بارک اوباما کے دورہ ہندوستان کے حوالے سے امریکی اور ہندوستانی سیکیورٹی آفیشلز دنیا کے سب سے محفوظ انسان کی سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر نظرثانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :