مرغیوں میں برڈ فلو کے باعث پشاور سمیت صوبے کے سات اضلاع کو حساس قرار دیکر خصوصی حفاظتی اقدامات

منگل 20 جنوری 2015 17:35

مرغیوں میں برڈ فلو کے باعث پشاور سمیت صوبے کے سات اضلاع کو حساس قرار ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) مرغیوں میں برڈ فلو کے باعث پشاور سمیت صوبے کے سات اضلاع کو حساس قرار دیکر خصوصی حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ گزشتہ روز بھی درجنوں مرغیاں برڈ فلو یا شدید سردی کے باعث مردہ پائی گئی ۔

(جاری ہے)

لائیو سٹاک کے ذرائع کے مطابق پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی سمیت صوبے کے سات اضلاع جہاں پر مرغیوں کے پولٹری فارم موجود ہیں کے مالکان کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ پنجاب سے لائے جانے والے مرغیوں کے بارے میں بھی لائیو سٹاک پنجاب سے رابطہ کیاگیا ہے ۔

لاہور ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے گاڑیوں میں لائے جانے والے سینکڑوں مرغیاں مردار ہونے کے باعث رنگ روڈ پر تلف کر دی گئی ہے ۔ برڈ فلو کے باعث ملازمین میں بھی شدید خوف و ہرا س پھیلا ہے اور پولٹری فارم میں کام کرنے والے ملازمین نے سپرے کے کام کے علاوہ دستانے بھی پہنا شروع کر دیئے ہیں

متعلقہ عنوان :