لال مسجد آپریشن آرٹیکل 245 کے تحت ہوا،مشرف ذمہ دارنہیں، اختر شاہ ایڈووکیٹ

منگل 20 جنوری 2015 18:48

لال مسجد آپریشن آرٹیکل 245 کے تحت ہوا،مشرف ذمہ دارنہیں، اختر شاہ ایڈووکیٹ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لال مسجد آپریشن آرٹیکل 245 کے تحت ہوا تھا۔

(جاری ہے)

یہ اس وقت کی حکومت نے قانون کے دائرے میں کیا تھا جس کی ذمہ داری پرویز مشرف پر عائد نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف شواہد مکمل نہیں جس کی بناء پر کیس عدالت سے خارج کر کے واپس مجسٹریٹ کو ریفر کیا جائے۔ لال مسجد کے حوالے سے سپریم کورٹ نے بھی سوموٹو ایکشن لیا تھا جو ابھی تک التواء میں ہے۔ ایک ہی نوعیت کا کیس دو مختلف عدالتوں میں نہیں چل سکتا