Live Updates

عمران خان سعودی عرب میں کسی سیاسی شخصیت سے ملاقات نہیں کریں گے: شیریں مزاری

منگل 20 جنوری 2015 19:09

عمران خان سعودی عرب میں کسی سیاسی شخصیت سے ملاقات نہیں کریں گے: شیریں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان سعودی عرب میں کسی سیاسی شخصیت سے ملاقات نہیں کریں گے، وہ اہلیہ کے ہمراہ صرف عمرہ کرنے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کے دوران ایک رات مدینہ اور ایک رات مکہ میں قیام کریں گے اور جدہ میں شوکت خانم کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جدہ میں فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے علاوہ کسی سیاسی شخصیت سے ملاقات نہیں کریں گے۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ عمران خان کے ہمراہ ریحام خان کی بیٹی اور بھانجا یوسف بھی جائیں۔واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پہلے سے سعودی عرب میں موجود ہیں اور میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان اور طاہر القادری کی سعودی عرب میں اہم ملاقات متوقع ہے جس میں حکومت مخالف احتجاج سے متعلق نئی حکمت عملی وضع کی جا سکتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :