تیاری کر لی،ہاریا جیت کا سوچے بغیر بہترین کرکٹ کھیلیں گے: مصباح الحق

منگل 20 جنوری 2015 19:51

تیاری کر لی،ہاریا جیت کا سوچے بغیر بہترین کرکٹ کھیلیں گے: مصباح الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہمیں ورلڈ کپ کیلئے جتنی تیاری کرنی تھی کر چکے ہیں اور ہر میچ میں ہار یا جیت کا سوچے بغیر بہترین کھیل پیش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روانگی کے وقت علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرمیڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ مثبت ہے اور پوری ٹیم جذبے سے سرشار ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یوں تو ہر میچ اہم ہوتا ہے مگر بھارت کیخلاف میچ دونوں ممالک کے مداحوں کیلئے زیادہ اہم ہوتا ہے اور اس بار ہماری کوشش ہو گی کہ بھارت کیخلاف جیت کر تاریخ کو بدلیں۔اس موقع پر قومی کرٹ ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم پر امید ہے کہ قوم کو خوشی دے گی خصوصاً ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑی کچھ کر دکھانا چاہتے ہیں مگر انہیں قوم کی نیک خواہشات کی ضرورت ہو گی۔ واضح رہے قومی ٹیم براستہ دبئی نوزی لینڈ پہنچے گی جہاں دو ایک روزہ میچز کی سیریز کے بعد ورلڈ کپ میں باقاعدہ شریک ہو گی۔

متعلقہ عنوان :