اوکاڑہ ،خود کو گولی مار کر خودکشی کرنیوالی دلہن کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا

منگل 20 جنوری 2015 20:34

اوکاڑہ ،خود کو گولی مار کر خودکشی کرنیوالی دلہن کو سینکڑوں سوگواروں ..

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء)اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 23 ٹوایل میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے والی دلہن کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 23 ٹوایل کے رہائشی محمد سجاد نے دو ماہ قبل جلو موڑ لاہور میں عمران کے ساتھ شادی کی ایک ماہ قبل اللہ معافی میکے ملنے کیلئے آئی گذشہ روز اللہ معافی کے سسرال والے اسے لینے کیلئے لاہور سے اوکاڑہ آئے تو اللہ معافی تیاری کے بہانے کمرے میں گئی اور کنڈی لگا کر کمرے میں پڑی ہوئی بندوق سے خود کو گولی مار لی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گئی پولیس نے نعش قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جسے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا ڈی پی اواوکاڑہ رانا محمد فیصل نے خود کشی کی وجوھات جاننے کیلئے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی جو انہیں رپورٹ پیش کرے گی۔