لاہور،6سالہ بچے کے قتل کا ملزم 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ، موذن سمیت دو ملزمان کو بری کر دیا گیا

منگل 20 جنوری 2015 21:15

لاہور،6سالہ بچے کے قتل کا ملزم 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ، موذن ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چھ سالہ بچے کے قتل کے ملزم کو 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ موذن سمیت دو ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ 2جنوری کولاہور کے علاقے گرین ٹاؤن کی ایک مسجد سے چھ سالہ بچے کی پھندا لگی لاش ملی تھی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کا قتل سے پہلے ریپ بھی کیا گیا۔

واقعے کے بعد لاہور پولیس نے مسجد کے موذن سمیت سات افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں حراست میں لئے گئے افراد اور مقتول بچے کا پولی گرافک اور ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا۔ٹیسٹ رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ مسجد کے سامنے حجام کی دکان پر کام کرنے والا 17سالہ لڑکے نے بچے کو قتل اور ریپ کا نشانہ بنایا جس نے بعد میں پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیاتھا۔پولیس کی جانب سے واقعے کے فوری بعد مسجد کے موذن کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم پولیس نے تفتیش کے بعد اسے چھوڑ دیا اور موقف اختیار کیا تھا کہ وہ بچے کے قتل میں ملوث نہیں ہے تاہم اس نے قتل سے دو روز قبل بچے کو جنسی طور حراساں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :