پنجاب کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کیلئے ”خادم پنجاب گرین روڈ ز پروگرام“کا آغاز ،رواں سال 13ارب روپے مختص،
پروگرام کے تحت بننے والی سڑکوں کی کارپٹنگ ہوگی، سڑکوں کے اطراف درخت اورپودے لگائے جائیں گے ‘وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 20 جنوری 2015 21:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کیلئے ”خادم پنجاب گرین روڈ ز پروگرام“شروع کیا گیا ہے ۔رواں مالی سال کے دوران اس پروگرام کے لئے15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔یہ بات وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے ”خادم پنجاب گرین روڈ زپروگرام“ سے متعلق سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں ”خادم پنجاب گرین روڈز پروگرام “پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”خادم پنجاب گرین روڈز پروگرام “سے دیہی علاقوں میں سڑکیں بحال ہوں گی جس سے دیہی معیشت ترقی کرے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں سٹرکوں کی بہتری کے پروگرام سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورآمدورفت کی تیز رفتار سہولتیں میسر آئیں گی۔
”خادم پنجاب گرین روڈ ز پروگرام“سے تجارتی ،معاشی،سماجی اوراقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔پروگرام کے تحت بننے والی سڑکوں کی کارپٹنگ ہوگی۔پروگرام کے تحت سڑکوں کے اطراف درخت اورپودے لگائے جائیں گے ۔صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید،وزیرخوراک بلا ل یاسین،ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری،چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات اورمتعلقہ سیکرٹریز نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.