عالم اسلام متحد ہو کر اسلام دشمنوں کومنہ توڑ جواب دے،مولانا فضل الرحمن،

فرانس میں پیغمبر اسلام کی شان میں توہین اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مغرب کی تہذیبی دہشتگردی ، اسلام اور امت کے خلاف اعلان جنگ ہے،مرکزی امیر جے یو آئی

منگل 20 جنوری 2015 21:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر و قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے فرانس میں پیغمبر اسلام کی شان میں توہین اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو مغرب کی تہذیبی دہشتگردی ، اسلام اور امت اسلام کے خلاف اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہو کر اسلام دشمنوں کومنہ توڑ جواب دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سادات ہاؤس میں جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالصمد ہالیجوی ، قاری عثمان ، مولانا عبدالحق مہر کی قیادت میں دیگر علماء کرام سے ملاقات کے دوران کیا مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو ہر چیز سے زیادہ عزیز حضور اکرم ﷺ کی ذات گرامی ہے ان کی شان میں گستاخی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جاسکتی انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے23جنوری کو جے یو کے زیر اہتمام مغرب کی تہذیبی دہشت گردی کے خلاف(تحفظ ناموس رسالت ) میں بھرپورشرکت کریں اور احتجاج کر کے غیرت ایمانی کا ثبوت دیں ۔