ہالی وڈ فلم ”مورٹ ڈکائی “کے پریمیئرمیں جونی ڈیپ نے رنگ بکھیر دیئے

بدھ 21 جنوری 2015 11:31

ہالی وڈ فلم ”مورٹ ڈکائی “کے پریمیئرمیں جونی ڈیپ نے رنگ بکھیر دیئے

برلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) برلن میں جونی ڈیپ کی نئی فلم مورٹ ڈکائی کا پریمیئر ہوا۔ اسٹار کاسٹ آئی تو پرستاروں کے دل باغ باغ ہوگئے۔مزاحیہ انداز میں جونی ڈیپ کا ایکشن فلم بینوں کے چہروں پر مسکان لے آئے گا۔

(جاری ہے)

ان کے مقابل گوئنتھ پالٹرو ہیں جو کافی عرصے بعد اسکرین پر نظر آئیں گی۔ جانی ڈیپ نے فلم کی کامیابی کا دعویٰ بھی کیا۔ فلم میں اپنے گیٹ اپ کی وجہ سے جونی اس وقت موضوع گفتگو ہیں۔ فلم پرسوں 23 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :