آسٹریلوی بگ بیش ٹی 20 لیگ کا آخری لیگ میچ کل سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان کھیلا جائیگا

بدھ 21 جنوری 2015 11:58

آسٹریلوی بگ بیش ٹی 20 لیگ کا آخری لیگ میچ کل سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) آسٹریلوی بگ بیش ٹی 20 لیگ کا آخری لیگ میچ کل جمعرات کو سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا جس کے بعد لیگ کا مین راؤنڈ شروع ہوگا لیگ کا پہلا سیمی فائنل 24 جنوری دوسرا سیمی فائنل میچ 25 جنوری کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکر، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آٹھ میچ کھیلے گی۔ لیگ میچز میں چار ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں کے مابین سیمی فائنلز مقابلے بالترتیب 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 جنوری کو ہوگا۔