بھارت :بھکاریوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا

بدھ 21 جنوری 2015 12:11

بھارت :بھکاریوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) . ٹیکنالوجی سے آشنا بھارتی بھکاری کریڈٹ کارڈ مشین بھی ساتھ رکھتا ہے۔ مہذب معاشروں میں عام طور پر اپنی ضرورت کیلئے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا معیوب سمجھا جاتا ہے لیکن بھارت میں تو بھکاریوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی شہر حیدر آباد کے ایک سگنل پر بھیک مانگنے والے اس بھکاری کے پاس وہ تمام سہولیات میسر ہیں جو عام طور پر بھکاریوں کیلئے بھیک ملنے کی راہ میں رکاوٹ بن کر سامنے آجاتی ہیں۔

اگر بھیک دینے والے کے پاس کْھلے پیسے نہیں تو پریشانی کی کوئی بات ہی نہیں۔ بھکاری جھٹ اپنا تھیلا کھولتا ہے اور بھیک رکھ کر باقی کْھلے پیسے واپس کردیتا ہے اور تو اور اس بھکاری کے پاس کریڈٹ کارڈ مشین جیسی جدید سہولیات بھی میسر ہیں جس کی مدد سے یہ کارڈ چارج کرکے مطلوبہ بھیک اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرلیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :