انیس افراد کے قاتل ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات

بدھ 21 جنوری 2015 12:47

انیس افراد کے قاتل ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء)کراچی خواجہ اجمیر نگری سے گرفتار ٹارگٹ کلر نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ، گرفتار ٹارگٹ کلر کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو قتل کرنے کے 5 ہزار روپے ملتے تھے۔ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری سے گرفتار ٹارگٹ کلر طاہر نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار ٹارگٹ کلر کے مطابق قتل کرنے کے احکامات اور پیسے عثمان نامی شخص دیتا تھا ۔ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل عثمان فراہم کرتا تھا ۔ عثمان کے پاس درجنوں ٹارگٹ کلر ہیں جن سے وہ کام کرواتا ہے ۔ گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد علاقے میں روپوشی کاٹتے تھے ۔ ملزم نے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔