سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) پاکستان دردانہ صدیقی کی والدہ کی وفات پر اظہا ر تعزیت

بدھ 21 جنوری 2015 13:22

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی اور سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) پاکستان دردانہ صدیقی کی والدہ کی وفات پر جماعت اسلامی والخدمت فاؤنڈیشن خیرپور کے عہدیداروں آپا منفرح‘ سید سارہ ضیاء‘ آپا شہناز‘ ماریہ سلیم‘ ڈاکٹر شفیق‘ مولوی عزیزالرحمن شر‘ مولوی رحیم بخش بلوچ‘ حسین طارق‘ عبدالقدیر مہیسر‘ سلمان حسین‘ عبدالمنان شیخ‘ ماجد شیخ ودیگر نے گہرے رنج وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش وبلند درجات کیلئے دعا کی اور ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ودردانہ صدیقی ودیگر لواحقین سے گہری ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے‘ آمین۔

متعلقہ عنوان :