ایشین فٹ بال، دفاعی چیمپئن جاپان نے اردون کی امیدوں پر پانی پھیردیا، دو گول سے کامیاب

بدھ 21 جنوری 2015 13:31

ایشین فٹ بال، دفاعی چیمپئن جاپان نے اردون کی امیدوں پر پانی پھیردیا، ..

کینبر ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء ) دفاعی چیمپئن جاپان نے ایشین فٹبال کپ میں اردن کی امیدوں پر 0-2 سے پانی پھیر دیا۔ اردن کا کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ عراق نے فلسطین کا بوریا بستر لپیٹ کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ آسٹریلیا میں جاری ایشین فٹبال کپ ، گروپ ڈی کے میچ میں جاپان اور اردن کا ٹکراو ہوا۔

(جاری ہے)

24ویں منٹ میں فاتح ٹیم کی جانب سے کیسکوکی ہنڈانے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

پہلے ہاف کا اسکور 0-1 رہا۔ 82ویں منٹ میں شنجی کاگاوا نے گول کرکے اسکور 0-2 کردیا۔ دفاعی چیمپئن جاپان نے فلسطین کو 0-4 سیہرا کرایونٹ کا فاتحانہ ا?غاز کیا تھا۔جاپان نے عراق پر 0-1س ے ہاتھ صاف کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔جاپان نے چوتھی بار اپنی اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :