پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا

بدھ 21 جنوری 2015 13:33

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کا کیس ڈسپلنری ..

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔ لاہور میں کمیٹی کا اجلاس شکیل شیخ کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

تاہم پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ اور گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہیں۔شہریار خان بھی اجلا س میں نہیں آئے ۔پینٹاگولر کپ کے میچ میں سندھ کی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد فیصل اقبال ڈرسینگ روم چھوڑکر چلے گئے تھے اور میڈیا میں بیانات دیئے تھے۔ذرائع کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی فیصل اقبال کو بھی طلب کرے گی۔