بھارت کا ایک بار پھر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کا آغاز

بدھ 21 جنوری 2015 13:59

بھارت کا ایک بار پھر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کا آغاز

بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) بھارتی میڈیا میں پاکستان کے خلاف آج کل کئی منفی خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں یہ کہا جا رہا ہے کہ امریکہ نے صدر اوباما کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان کو سرحد پار کوئی حملہ نہ کرنے کی وارننگ دی ہے۔ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے بھارتی میڈیا میں گردش کرتی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

رواں ماہ امریکی صدر اوباما کے دورہ بھارت کو جواز بنا کر بھارت ایک بار پھر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے ایک جانب امریکی سکیورٹی ادارے بھارت میں دورے کے دوران امریکی صدر اوباما کی حفاظت کو لے کر فلر مند ہیں جب کہ بھارت اس موقع سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو یہ بد نام کرنے میں لگا ہوا ہے۔ پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کی جانب سے دی گئی مبینہ وارننگ کے حوالے سے بھارت کی جانب سے کیے گئے پروہیگنڈہ جنگ کا ہر گز حصہ نہیں بنے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ صدر اوباما بھارت کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اور دنیا کے سب سے با اثر شخص کی سکیورٹی بھارت اور امریکہ دونوں کے لیے ایک انتہائی مشکل مر حلہ ہے۔ امریکی صدر کسی بھی تقریب میں 45منٹ سے زیادہ نہیں رکتے لیکن بھارتی تقریب میں ڈھائی گھنٹہ کھلے مقام پر بیٹھنا سکیورٹی اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :