غازی رشید قتل کیس،عدالت کا مشرف کو 6فروری کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم

بدھ 21 جنوری 2015 15:13

غازی رشید قتل کیس،عدالت کا مشرف کو 6فروری کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے غازی رشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ایک مرتبہ پھر مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کو چھ فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف لال مسجد کے نائب مہتم غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ، عدالت یہ کیس نہ سنے۔ انہوں نے اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے چھ فروری کو ہر صورت پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :