بگ بیش،پرتھ سکارچرز کا میلبورن سٹارز کو جیت کے لیے 180رنز کا ہدف

بدھ 21 جنوری 2015 15:26

بگ بیش،پرتھ سکارچرز کا میلبورن سٹارز کو جیت کے لیے 180رنز کا ہدف
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21۔جنوری 2015ء ) بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی لیگ میں پرتھ سکارچرز نے میلبورن سٹارز کو جیت کے لیے 180رنز کا ہدف دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پرتھ سکارچرز نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انکے اوپنرز نے ٹیم کو 127رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا ۔ اوپنر شان مارش 51گیندوں پر 79رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ مائیکل کلنگر اور ایڈم ووگز نے دوسری وکٹ کیلئے 52رنز جوڑے اور اننگز کی آخری گیند پر کلنگر دوسرا رن لینے کی کوشش میں 71رنز پر رن آؤٹ ہوگئے ۔ ووگز 27رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،میلبور ن سٹار ز کی جانب سے مائیکل بیئر نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔