اسلام آباد،حساس اداروں نے تحریک طالبان کے4 خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لئے

بدھ 21 جنوری 2015 15:53

اسلام آباد،حساس اداروں نے تحریک طالبان کے4 خطرناک دہشت گرد گرفتار کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی ۔4 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کے علاقے کھنہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا اوران کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان سے ہے جو راولپنڈی اور اسلام آباد میں کارروائی کرنا چاہتے تھے ۔دہشت گردوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ مزید تفتیش کے لئے ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔دہشت گرد جس جگہ پر دہشت گردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے وہاں پر سکیورٹی فورسز نے معلومات حاصل کرنا شروع کر دیں ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔