کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کیلئے سمارٹ کارڈ جاری کرنے کے لئے انتظامات مکمل ،

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی اور محکمہ داخلہ پنجاب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

بدھ 21 جنوری 2015 18:18

کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کیلئے سمارٹ کارڈ جاری کرنے کے لئے انتظامات ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) پنجاب میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کیلئے حکومت پنجاب اور نادرا کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں صوبہ بھر کے 9 اضلاع میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلہ میں لاہور‘ ڈی جی خان‘ ساہیوال ،فیصل آباد‘ گجرانوالہ‘ گجرات‘ راولپنڈی‘ ملتان اور بہاولپور میں اسلحہ لائسنسوں کی جگہ سمارٹ کارڈ کی طرز پر اسلحہ لائسنس جاری کئے جائینگے تمام درخواست گزار اپنے اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈی سی او آفس میں درخواستیں جمع کرائینگے جس کے ساتھ پرانا اسلحہ لائسنس‘ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی‘ چالان فارم اور دیگر کاغذات کی تصدیق کے بعد درخواست گزار کو ٹوکن جاری کیا جائیگا اور تحقیقات کے بعد اسے سمارٹ کارڈ اسلحہ لائسنس جاری کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :