سعیداجمل باولنگ ایکشن کے ری اسسمنٹ کیلئے (کل) بھارت روانہ ہونگے،

آف اسپنرکا ٹیسٹ چوبیس جنوری کوچنئی میں شیڈول ہے،ثقلین مشتاق بھی ہمراہ ہونگے

بدھ 21 جنوری 2015 19:23

سعیداجمل باولنگ ایکشن کے ری اسسمنٹ کیلئے (کل) بھارت روانہ ہونگے،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) آف اسپنرسعیداجمل باولنگ ایکشن کے ری اسسمنٹ کیلئے کل (جمعرات )بھارت روانہ ہوں گے، آف اسپنرکا ٹیسٹ چوبیس جنوری کوچنئی میں شیڈول ہے۔غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث پابندی کی زدمیں آنے والے آف اسپنرسعیداجمل کا آفیشل ری اسسمنٹ چوبیس جنوری کوچنئی میں شیڈول ہے، سعیداجمل ثقلین مشتاق کے ہمراہ آج جمعرات کو بھارت روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے سعیداجمل کی معاونت کیلئے انگلینڈ کے بایومکینکل ایکسپرٹ پال ہوراین کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ہوراین انگلینڈ سے براہ راست چنئی پہنچیں گے۔ سعیداجمل باولنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر کرنے کے حوالے سے خاصے پراعتماد ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کی رہنمائی میں انہوں نے کڑی محنت کی ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں عدم شرکت ان کے کیرئیرکا مشکل ترین فیصلہ تھا۔

متعلقہ عنوان :