آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے 100 ارب روپے درکار ہیں، عبد القادر بلوچ

بدھ 21 جنوری 2015 20:00

آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے 100 ارب روپے درکار ہیں، عبد القادر بلوچ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر ریاستی و سرحدی امور عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے 100 ارب روپے درکار ہیں، قوم مدد کرے، 31 دسمبر 2015 سے قبل افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کی کوشش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب جاری ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے گلی گلی جائیں گے اور انہیں پورے ملک میں نشانہ بنایا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عسکری آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں نے ملک کے لیے بڑی قربانی دی ہے، ان کی بحالی کے لیے 100 ارب روپے درکار ہیں، قوم مدد کرے۔