پشاور میں بارڈر ایریا پر گرینڈ آپریشن

جمعرات 22 جنوری 2015 11:40

پشاور میں بارڈر ایریا پر گرینڈ آپریشن

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) بارڈر ایریا میں پاک فوج ،پولیس اور ایف سی نے مشترکہ طور پر ایک گرینڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران سو سے زائد مشتبہ افغان افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔ پشاور یونی ور سٹی سے ملحقہ مضافاتی علاقو ں ریگی، ناصر باغ اور ملا غوری کے بارڈر ایریا میں پاک فوج، فرنٹئر کور، فرنٹئر کانسٹبلری اور پولیس کی جانب سے مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں گھر گھر تلاشی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم سو سے زائد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن میاں سعید کے مطابق جائنٹ آپریشنزپشاور کے بارڈر ایریا میں بھی کیا گیا جہاں سے بھی غیر قانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا اور ان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف چودہٍ فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ۔ یاد رہے کہ 16 دسمبر کو ہونے والے سانحہ پشاور کے بعد سے ہی پاک فوج نے کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور متعدد مشتبہ افراد کو اب تک حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :