فیفا برازیل کودس کروڑ ڈالر ورلڈکپ ملکیتی فنڈ اداکرے گا

جمعرات 22 جنوری 2015 13:02

فیفا برازیل کودس کروڑ ڈالر ورلڈکپ ملکیتی فنڈ اداکرے گا

ساوٴپاوٴلو( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء ) فٹ بال کی عالمی تنظیم(فیفا) کی ورلڈ گورننگ باڈی برازیل کوملک میں کھیل کی تعمیر وترقی کے لیے ورلڈکپ کی ملکیتی رقم کے دس کروڈ ڈالر اداکرے گا۔ فیفا نے برازیل میں منعقدہ ورلڈکپ کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ تمام سہولیات عالمی معیار کے مطابق تھیں۔فیفا نے ملک میں کھیل کے طویل اثرات کے لیے 2014میں ورلڈ کپ لیگسی فنڈ قائم کیاتھا۔

(جاری ہے)

فیفا کے سیکرٹری جنرل جیروم والیک نے پریس بریفنگ میں کہاکہ فیفا ورلڈکپ کے میزبان ملک میں ٹھوس ملکیتی ثبوت کے طورپر یہ فنڈ استعمال کرے گا۔ فیصلے کے مطابق فنڈ میں سے60ملین ڈالر کی رقم میزبان ملک کی ان15 ریاستوں میں خرچ کئے جائیں گے جہاں ورلڈ کپ کے میچ نہیں کھیلے گئے تھے ،15ملین نوجوانوں کی فٹ بال کی ترقی ،چار ملین میڈیکل اورصحت عامہ کی آگہی ،چار ملین ڈالر سماجی اور معاشرتی آگہی پروگرام اور دو ملین ڈالر انتظامی اور آمد ورفت کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :