ببرلو تھانے کی حدود میں بیوہ کے گھر میں ڈکیتی،قیمتی سامان لوٹ کر گھر کو آگ لگا دی
جمعرات 22 جنوری 2015 13:08
خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) ببرلو تھانے کی حدود میں بیوہ کے گھر میں ڈکیتی‘ خیرپور میں موبائل شاپ سے ڈکیتی کی کوشش‘ ببرلو تھانے کی حدود ٹھیڑہی کے چنا محلے میں 4 مسلح افراد بیوہ عورت ضمیراں زوجہ حاکم علی چنا کے گھر میں گھس آئے اور قیمتی سامان لوٹ کر گھر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے جس کے باعث گھر کا دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا‘ اہل محلہ نے آگ بجھا کر مزید نقصان سے بچایا۔
متاثرہ بیوہ نے خیرپور کی عدالت میں ایف آئی درج کرانے کیلئے درخواست دی جس پر عدالت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جس کے روشنی میں تھانے میں مسمات ضمیراں کی مدعیت میں بااثر ملزمان حاتم پھلپوٹو اور ارشاد علی کلہوڑو سمیت 4 کے خلاف ایف ائی آر درج کرلی گئی ہے۔(جاری ہے)
آخری اطلاعات تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔
خیرپور کے اے سیکشن تھانے کی حدود اسٹیشن روڈ پر واقع ماشاء اللہ کمیونی کیشن کو نامعلوم مسلح افراد نے لوٹنے کی کوشش کی اس موقع پر شاپ کے مالک نے بھرپور مزاحمت کی اور اہل محلہ کو مدد کیلئے پکارا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ چند روز سے خیرپور شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تیزی آگئی ہے۔ دوسری جانب ایس پی خیرپور نے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کردی ہے اور ان وارداتوں میں ملوث گروہ کے ارکان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.